پی سی بی انڈر16 سکول ٹورنامنٹ، پمز سکول ٹیم کا اعلان

پی سی بی انڈر16 خیبرپختونخوا سکول ٹورنامنٹ کیلئے پمز سکول ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان، ڈائریکٹر پمز ایجوکیشن سسٹم انور خان نے کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کئے ان کے ہمراہ پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری حنیف شاہ، فرسٹ کلاس کرکٹر حماد الحسن سمیت دیگراہم شخصیات اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام خیبرپختونخوا میں انڈر16 سکول کرکٹ ٹورنامنٹ جو کہ گزشتہ روز شروع ہوگئی کیلئے پمز سکول نے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جن میں حسنین کپتان، عبداللہ، محمد، حماد، سید حمزہ، وقاص، ابوبکر، محمد دانیال، ذاکر، زاہدتاج، امیر معاویہ، ادریس،عبدالرحمان، اور دانش شامل ہیں، ان کھلاڑیوں میں ڈائریکٹر پمز ایجوکیشن سسٹم انور خان نے کٹس تقسیم کئے اور امید ظاہر کی پمز سکول کی ٹیم اس ٹورنامنت میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پمز ایجوکیشن سسٹم تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی سب سے آگے ہے۔

error: Content is protected !!