آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے آئرلینڈ کی ٹیم کو 31 رنز سے شکست دیدی،آئرلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے زمبابوے کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا ڈالے، زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 82 رنزکی اننگز کھیلی، آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے تین، مارک اڈیر اور سمی سنگھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی آئرلینڈ کی جانب سے کورٹس نے ستائیس، جارج ڈکریل نے چوبیس رنز بنائے، زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نیگرووا ، ٹینڈی نے دو دو ، بلیسنگ موزربانی نے تین جبکہ سین ولیمز اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سکندر رضا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔