آئی ایل ٹی 20 کے پہلے سیزن میں سمارٹ بال متعارف

آئی ایل ٹی 20 اپنے افتتاحی سیشن میں سمارٹ بال متعارف کرارہا ہے۔ سمارٹ بال آئی ایل ٹی 20 کو بروقت اور گہرائی کے ساتھ تجزیہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ سمارٹ بال میں گیند کے مرکز میں ایک آئی او ٹی ڈیوائس لگائی گئی ہے جو مختلف آلات اور پورٹلز – ٹیکنالوجی – مواصلات – کلاؤڈ کے درمیان رابطے کا کام کرتی ہے ۔ مختلف ڈیٹا پوائنٹس جیسے گیند کی رفتار ، بلے بازسے ٹکرانے کے بعد گیند کا فاصلہ ، بلے سے ٹکرانے جیسے اعدادوشمار کو اکٹھا کرتی ہے۔ یہ اعدادوشمار بلوٹوتھ کی مدد منتقل کئے جائیں گے یوں ٹورنامنٹ کے دوران میچ تجزیہ میں سہولت رہے گی۔ یوں یہ ٹورنامنٹ کی کمنٹری، فرنچائز اور اعدادوشمار جمع کرنے والوں سب سے کے لئے مفید رہے گا۔

 

امارات کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکریٹری مبشرعثمانی نے اسمارٹ بال متعارف کرانے بارے کہا کہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم وقت کے ساتھ رہیں۔ اختراع آئی ایل ٹی 20 کی بنیادی اقدار میں سے ایک ہے ہمیں پہلے سیزن میں سمارٹ بال متعارف کرانے میں خوشی ہورہی ہے۔ سابق کرکٹر وسیم اکرم نے اس موقع پر کہا کہ "یہ کچھ نیا ہے، کچھ دلچسپ ہے، کچھ مفید ہے۔ ایک باؤلر کی حیثیت سے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ گیند کس طرح سوئنگ کرے گی یا کسی خاص پچ پر ردعمل دے گی اس ٹیکنالوجی کی مدد آپ اس کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اگلے میچ کو بہتر بناسکتے ہیں۔ ایک کمنٹیٹر کی حیثیت سے میں سوئنگ، پچ سے رفتار، ہوا میں گھماؤ دیکھتا ہوں۔ یہ ٹیکنالوجی نئی ہے اور اس سے بہت مدد ملے گی۔

تعارف: newseditor