ملکی تاریخ کے پہلے سپورٹس میڈیکل کلینک میں کھلاڑیوں کے علاج کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب اور ملک کے معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرعامر عزیزکے درمیان معاہدہ

ملکی تاریخ کے پہلے سپورٹس میڈیکل کلینک میں کھلاڑیوں کے علاج کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب اور ملک کے معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرعامر عزیز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو ) پر دستخط ہوگئے ہیں، اس سلسلہ میں تقریب نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوئی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمدطارق قریشی اور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عامر عزیز نے ایم او یو پر دستخط کئے، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن بھی موجود تھے

 

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمدطارق قریشی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کے معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ہمارے اتھلیٹس کا مفت علاج کریں گے ،یہ پنجاب کے کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب ملکی تاریخ کا پہلا سپورٹس میڈیکل کلینک قائم کررہا ہے جس میں کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی

سپورٹس انجریزکی کھلاڑیوں کو اس قبل ایسی سہولت میسر نہیں تھی، سپورٹس کلینک کے قیام سے کھلاڑیوں کا وقت ضائع نہیں ہوگا اور ان کو بروقت طبی امداد ملے گی جس سے وہ جلد ازجلد دوبارہ سپورٹس میں حصہ لیں سکیں گے، آرتھوپیڈک سرجن عامر عزیز نے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں ،مجھے کھلاڑیوں کا علاج کرکے خوشی ہوگی، ملکی تاریخ کے پہلے سپورٹس میڈیکل کلینک کا قیام سپورٹس بورڈ پنجاب کا بہترین اقدام ہے۔

تعارف: newseditor