فاسٹ بائولر وسیم جونیئر کا ٹیسٹ ڈیبیو ہو گیا

انگلینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی نے ڈیبیو کرنے والے وسیم جونیئر کو کیپ پہنا دی۔وسیم جونیئر آج کراچی ٹیسٹ کھیلیں گے اور انہیں محمد علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کراچی میں اپنا آخری میچ کھیل رہے ہیں ، جمعہ کے روز قومی کرکٹر نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے وسیم جونیئر کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہو گی کہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کروں ،ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے اور میرا بھی یہی خواب تھا جو پورا ہو گیا، پوری کوشش کروں گا انگلینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ میچ میں بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کروں۔

error: Content is protected !!