قومی کرکٹ ٹیم کا میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں ٹریننگ سیشن

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بھارت کیخلاف پہلے میچ کیلئے گزشتہ روز برسبین سے میلبرن پہنچی تھی جس نے کل آرام کرنے کے بعد نیٹ پریکٹس کی ، نیٹ پریکٹس کے دوران شان مسعود کو گیند لگنے سے سیشن کو کچھ دیر روکنا پڑا تاہم ان کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کھلاڑیوں نے ایک بار پھر پریکٹس سیشن کا آغاز کیا

نیٹ سیشن کے دوران ٹیم کے مینٹیور میتھیو ہیڈن، بائولنگ کوچ شان ٹیٹ اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی موجود تھے، اس موقع پر بائولنگ، بیٹنگ کی مشقیں کی گئیں جبکہ فیلڈنگ ڈرلز کا بھی اہتمام کیا گیا، یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گی۔

تعارف: newseditor