پاکستان جونئیر لیگ کا ٹائٹل بہاولپور رائلز نے اپنے نام کر لیا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان جونیئرلیگ کے فائنل میں گوادر شارکس اور بہاولپور رائلز مدِ مقابل ہوئیں۔۔۔ گوادر شارکس نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلیے سود مند ثابت نہ ہوسکا۔۔

بہاولپور رائلز کی بیٹنگ لائن کے آگے گوادر شارکس کے باولرز بے بس نظرآئے۔۔ رائلز نے مقررہ 20 اوورز میں3 وکٹوں پر شارکس کیلیے 226 کا پہاڑ کھڑا کر دیا،،، بہاولپور کی اوپنر جوڑی شاویزعرفان اور باسط علی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط آغازفراہم کیا، جبکہ شاویز عرفان نے 16 گیندوں پر دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی تیز ترین نصف سنچری اور 34 گیندوں پر 7چوکے اور 6 چھکے لگا کر 79 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

باسط علی 35 اور محمد طیب عارف56 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔۔جبکہ ننگیلیا خروتی 47 اور فرحان یوسف صفر پر ناٹ آوٹ رہے۔۔ گوادر شارکس کے مومن قمر نے 34 رنز کے عوض 2 اورمحمد شیعب نے 2 اوورز میں 28 سکور دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔۔

دوسری جانب پاکستان جونئیر لیگ گوادر شارکس باولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی ناکام رہی۔۔بہاولپور رائلزکے باولرز کی تباہ کن باولنگ کے سامنے حریف ٹیم 15 اوورز میں 140 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔۔ شارکس کے 8 بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہی نہ ہوسکے،، شمائل حسین 34 گیندوں پر 7 چوکے اور 4 چھکے لگا کر 67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔۔ جبکہ عرفات منہاس 19 اور دانیال ابراہیم 20 سکور کیے، جبکہ بہاولپور رائلرز کے محمد ذیشان اور ننگیلیا خروتی نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلن کی راہ دکھائی،، سجاد علی 2 اورارحم نواب نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا،،

تعارف: newseditor