آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے نیدرلینڈز کو میچ جیتنے کیلئے 145 رنز کا ہدف دیدیا ہے، تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی جانب سے عاکف حسین 38، نجم الحسن شانتو 25 اور مصدق حسین 20 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکیرین اور باس ڈی لیڈی نے دو دو جبکہ فریڈ کلاسین، ٹم پرینگل، شیراز احمد اور لوگن ڈی بیک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔