آسڑیلوی کرکٹر میتھیو ویڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میتھیو ویڈ کے انگلینڈ کے خلاف اہم میچ کھیلنے کے امکانات ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قوانین مثبت کورونا ٹیسٹ آنے والے کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دیتے ہیں، جس کے بعد ان کے میچ میں دستیابی کے امکانات ہیں۔اس سے قبل آسٹریلیا کے ایڈم زمپا بھی کوویڈ 19 کا شکار ہوئے تھے تاہم اب ان کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور انہوں نے نیٹ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کل میچ میلبرن میں شیڈول ہے۔یاد رہے کہ آئرلینڈ کے آل راونڈر جارج ڈوکریل نے کورونا کا شکار ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

تعارف: newseditor