پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک انگلینڈ کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 174 رنز بنا لئے ہیں، وکٹ پر زاک کرالے 91 اور بن ڈکیٹ 77 رنز کے ساتھ موجود ہیں، انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم میں انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے چارکھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے، ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والوں میں نوجوان بلے باز سعود شکیل، فاسٹ بالرز حارث رئوف اور محمد علی کے ساتھ ساتھ سپنر زاہد محمود بھی شامل ہیں
پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی بابر اعظم(کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رئوف، محمد علی اور زاہد محمود جبکہ انگلینڈ کی ٹیم بین اسٹوکس(کپتان)، زیک کرالی، بین فوکس، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگسٹن، اولی رابنسن، جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن پر مشتمل ہے، میچ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی کی، یہ تقریب رونمائی گزشتہ روز ہونا تھی مگر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کی طبعیت ناسازی کی وجہ سے اسے ایک دن کیلئے موخر کر دیا گیا تھا۔