برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 82 سالہ لیجنڈ کھلاڑی پیلے کو سانس میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی جس پر انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ‘سابق فٹبالر کو انفیکشن سے صحت یابی کے لیے اینٹی بائیوٹک دی جارہی ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ‘پیلے کی حالت خطرے سے باہر ہے اور صحت میں معمولی بہتری بھی آرہی ہے تاہم وہ آنے والے دنوں میں ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔’میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیلے پہلے کینسر میں بھی مبتلا رہ چکے ہیں۔