کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اولمپیئن ارشد ندیم کی کیمبرج میں سرجری ہو گئی۔اولمپیئن ارشد ندیم کی کہنی کی سرجری ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے کی۔ڈاکٹر علی شیر باجوہ کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو سنجیدہ نوعیت کی انجریز تھیں، وہ واریئر ایتھلیٹ ہیں، جلد مکمل فٹ ہو جائیں گے۔کہنی کی سرجری کے بعد ارشد ندیم کا ری ہیب پروگرام شروع ہو گیا ہے۔ایک ہفتے تک ارشد ندیم ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی زیرِ نگرانی ری ہیب کریں گے۔انگلینڈ سے واپسی پر ارشد ندیم کوچ سلمان بٹ کی زیرِ نگرانی بحالی پروگرام مکمل کریں گے۔واضح رہے کہ یکم دسمبر کو اولمپیئن ارشد ندیم کہنی کے علاج کے لیے انگلینڈ روانہ ہوئے تھے۔ارشد ندیم گزشتہ برس اولمپکس کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔انہوں نے کہنی کی انجری کے باوجود کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔