راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 579 پر آئوٹ، انگلینڈ کو 78 رنز کی برتری مل گئی

راولپنڈی میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پہلے سیشن میں پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے پہلی اننگز کے سکور 657 تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 579 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی ہے جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کیخلاف 78 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بابر اعظم نے 136، امام الحق نے 121 اور عبداللہ شفیق نے 114 رنز بنائے جبکہ آغا سلمان علی 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بائولر ویل جیکس رہے جنہوں نے چھ پاکستانی بیٹرز کو شکار کیا ، جیک لیچ نے دو جبکہ جیمز اینڈرسن اور اولی رابنسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor