راولپنڈی میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز فاسٹ بائولر حارث رئوف ٹانگ میں کھچائو کے باعث بائولنگ نہیں کرا سکے، یاد رہے کہ حارث رئوف جنہیں انگلینڈ کیخلاف جاری ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیسٹ کیپ دی گئی تھی پہلی اننگز کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے تھے جس سے ان کی ٹانگ میں کھچائو آیا تھا اور وہ میچ کے دوسرے روز بھی بائولنگ نہیں کرا سکے تھے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کردیا تھا کہ حارث رئوف راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔پی سی بی کے مطابق حارث رئوف دائیں ٹانگ میں کھچائو محسوس کر رہے ہیں، حارث رئوف نے راولپنڈی ٹیسٹ میں صرف بیٹنگکی۔