انگلش آل رائونڈر لیام لیوئنگسٹون کا دورہ پاکستان ختم

دورہ پاکستان پر آئی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر لیام لیوئنگسٹون گھٹنے میں چوٹ کی وجہ سے دورہ پاکستان سے باہر ہو گئے ہیں اور اب وہ انگلینڈ واپس جائینگے، لیام لیوئنگسٹون جنہیں راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیسٹ کیپ دی گئی تھی کو میچ کے دوسرے روز فیلڈنگ کے دوران گھٹنے میں چوٹ آئی جس کے بعد ان کا اتوار کے روز ان کے گھٹنے کا سکین کرایا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق ان کی انجری کی نوعیت زیادہ ہے اور اب وہ سیریز کے بقیہ میچوں کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے، انہیں منگل کے روز انگلینڈ واپس بھیجا جائیگا جہاں ان کے زخمی گھٹنے کا علاج شروع ہوگا ، انگلینڈ کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ ان کے متبادل کیلئے کھلاڑی کو طلب کرنا ہے یا نہیں؟

تعارف: newseditor