خیبر پختونخوا کے عادل محمد نے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا

قومی ٹیم میں شامل خیبر پختونخوا کے عادل محمد نے سری لنکا میں کھیلی گئی چھٹی کیڈٹ جونیئر ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا۔ انہوں نے مرد انفرادی کومیتے 57 کلوگرام میں یہ کامیابی حاصل کی۔ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے حکام اور خیبر پختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے عادل محمد کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں مزید اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک وقوم گولڈ میڈل جیت کر لائیں گے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور 7 گولڈ، 12 سلور اور 9 برونز میڈلز جیتے اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

تعارف: newseditor