رمیز راجہ کی قومی کرکٹرز کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی ہدایت

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے پنڈی ٹیسٹ ہارنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کو جارحانہ کھیل کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتا جا سکتا تھا، کھلاڑی تھوڑی سی اور جان مارتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، انہوں نے کہا کہ جس طرح انگلینڈ کھیلا اس سے ایک ہاتھ آگے آپ کو کھیلنا ہوگا۔چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ آپ کو پکڑ نہیں سکتا، فاسٹ باؤلرز کو اپنا رول ادا کرنا ہو گا، ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف سب کھلاڑی جان لڑا دیں۔

تعارف: newseditor