واپڈا کے فہد خواجہ نے دوسری مرتبہ قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی،کوئٹہ میں ہونیوالے مقابلے میں فہد خواجہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا مینز ڈبلز مقابلوں میں آرمی کے شاہ خان اور امم خواجہ نے گولڈ میڈل اپنے نام کیاویمنز سنگلز مقابلوں میں آرمی کی حقیقہ حسن نے گولڈ میڈل جیتاویمنز ڈبلز مقابلوں میں آرمی کی حقیقہ حسن اور حور فواد نے گولڈ میڈل جیت لئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں واپڈا کے فہد خواجہ نے گیارہ نوگیارہ پانچ گیارہ چھ اورگیارہ سات سے کامیابی اپنے نام کی۔فہد خواجہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی اپنے والد اور کوچز کی محنت اور شبانہ روز کاوشوں کی بدولت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کانام روشن کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور ملک و قوم کے لئے مزید انٹرنیشنل اعزازات بھی لائیں گے۔