مسٹری سپنر ابرار احمد کے ڈیبیو پر ہی کئی ریکارڈز

ملتان میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد کا پہلا میچ توجہ کا مرکز اور یادگار بن گیا۔ابرار احمد ڈیبیو میچ میں ہر وکٹ کے ساتھ پہلے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بولرز کی فہرست میں آگے بڑھتے رہے۔پاکستان میں مسٹری اسپنر کے نام سے مشہور ابرار احمد نے انگلینڈ کے بیٹرز کو اپنے جال میں پھنسا لیا۔ملتان میں ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی جس کے بعد انہوں نے انگلش کھلاڑیوں کو واپس پویلین بھیجنے کا سلسلہ برقرار رکھا۔ابرار احمد پہلے سیشن میں انگلش بیٹرز کے لیے پریشانی کا باعث بنے رہے

 

انہوں نے محض 13 اوورز میں انگلینڈ کے ابتدائی 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ابرار احمد نے کھانے کے وقفے کے بعد بھی انگلش بیٹرز کو پریشان کیے رکھا اور پاکستان کے لیے چھٹی اور ساتویں وکٹ بھی حاصل کی۔ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی سپنر بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ابرار احمد کھانے کے وقفے سے پہلے 5 وکٹیں لینے والے بھی پہلے بولر ہیں۔ابرار احمد ڈیبیو پر 7 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے 22 ویں بولر بھی بن گئے۔ابرار احمد کی شاندار کارکردگی کے باعث ٹوئٹر پر بھی ان کے نام کا ٹرینڈ چل رہا ہے جہاں لوگ اسپن بولر کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

تعارف: newseditor