ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ 281 پر آئوٹ، پاکستان نے جواب میں 2 وکٹوں پر 107 رنز بنا لئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 281 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 107 رنزبنا لئے تھے اور اسے اب بھی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 174 رنز درکار ہیں، جس وقت پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو بابر اعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، پاکستان کی جانب سے امام الحق بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹے جبکہ عبداللہ شفیق 14 رنز پنائے، انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور چیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

 

قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور ان کی پوری ٹیم 281 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی، انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکیٹ 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اولی پوپ نے 60 رنز بنائے، کپتان بین سٹوکس 30، ویل جیکس 31، مارک ووڈ 36 ناٹ آئوٹ ، زاک کرالے 19، ہیری بروک 9، اولی رابنسن 5، جیک لیچ صفر اور جیمز اینڈرسن سات رنز بنا پائے، پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ہی ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سپنر ابرار احمد نے 7 جبکہ زاہد محمود نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

تعارف: newseditor