افغان فٹسال لیگ کا حیات آباد گرائونڈ میں آغاز

یونائٹیڈ نیشن ہائی کمشنر برائے افغان مہاجرین (یواین ایچ سی آر)اوریوتھ وایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ افغان کمشنریٹ پشاورکے زیراہتمام کھیلوں کے سلسلے میں افغان فٹسال لیگ کا بھی ایک پروقار تقریب سے فٹسال گرائونڈ حیات آباد میں آغازِ ہوگیا۔۔ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پشاور افغان کیمپ کی ٹیم نے شمشتو کیمپ کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔۔افتتاحی میچ کے موقع کمشنر افغان کمشنریٹ پشاور عباس خان مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر آر ایایچ ایفخر عالم اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

تعارف: newseditor