انٹر ریجنل کبڈی چیلنج کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

انٹر ریجنل کبڈی چیلنج کپ میں پشاور، مردان، ڈی آئی خان اور بنوں کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبرپختونخوا انٹر ریجنل کبڈی چیلنج کپ منڈا ن پارک بنوں میں جاری ہے جس میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچزمیں پشاور نے کوہاٹ کو 35-26 سے شکست دی دوسرے میچ میں مردان ریجن نے ایبٹ آباد ریجن کو 33 کے مقابلے 44 پوائنٹس سے شکست دی، اسی طرح ڈی آئی خان نے سوات کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ پہلا سیمی فائنل ڈی آئی خان اور پشاور ریجن کے مابین کھیلاجائے گا جبکہ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بنوں ریجن اور مردان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

 

اس موقع پرسابق ریجنل سپورٹس آفیسر انور رشید مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ،ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں ریجن شفقت اللہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عادل شاہ،، صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے چیئر مین پیر برکت علی شاہ، سلطان بری، ایڈمن آفیسر ارشاد خان،شہریار خان،عمران اللہ،بلال، تنویر احمد سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں۔

error: Content is protected !!