ملتان ٹیسٹ، پاکستانی بیٹنگ لائن فلاپ، انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم

ملتان میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری اننگز میں 202 رنز بنا لئے تھے اور اسے اب پاکستان کی ٹیم پر مجموعی طور پر 281 رنز کی برتری حاصل ہے، جس وقت کھیل ختم ہوا تو کپتان بین سٹوکس 16 جبکہ ہیری بروک 76 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، انگلینڈ کے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں زاک کرالے نے تین، بین ڈکیٹ نے 79، ویل جیکس نے چار، جو روٹ نے اکیس، اولی پوپ نے چار رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں بھی تین وکٹیں مسٹری سپنر ابرار احمد نے لیں، قبل ازیں میچ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 202 رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کو پہلی اننگز میں 79 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی

 

پاکستان کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز دوسرے روز 107 رنز دو کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسے تیسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب بابر اعظم 142 کے مجموعی سکور پر 75 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، ان کے آئوٹ ہونے کے بعد کوئی بھی بیٹرز وکٹ پر کھڑا نہ ہوسکا ، چوتھی وکٹ سعود شکیل کی صورت میں 158 رنز پر گری، وہ 63 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے، پاکستان کی پانچویں وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر گری جب محمد رضوان دس رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی چھٹی وکٹ چار رنز کے اضافے کے بعد اس وقت گری جب محمد نواز ایک سکور بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے، ساتویں وکٹ کا نقصان پاکستان کو اس وقت اٹھانا پڑا جب 169 کے مجموعی سکور پر سلمان علی آغا چار رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے، پاکستان کی آٹھویں وکٹ اس وقت گری جب اسی سکور پر محمد علی بغیر کوئی سکور بنانے پویلین لوٹ گئے، صرف دس رنز کے اضافے کے بعد پاکستان کو نویں وکٹ کا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب زاہد محمود بھی بغیر کوئی سکور بنائے پویلین چلے گئے جبکہ دسویں اور آخری وکٹ 202 کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب فہیم اشرف 22 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے، ابرار احمد سات رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے چار، مارک ووڈ اور جو روٹ نے دو دو جبکہ جیمز اینڈرسن اور اولی رابنسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor