آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے فیدر ویٹ باکسر مائیکل کونلن نے اپنے حریف فرانس کے باکسر کریم غفوری کو پہلے ہی رائونڈ میں شکست دیدی، اس کامیابی سے اب مائیکل کونلن فیدرویٹ ورلڈ ٹائٹل کے مزید قریب ہو گئے ہیں، اکتیس سالہ کونلن نے پہلے رائونڈ کے آغاز سے ہی اپنے حریف کریم غفوری پر تابڑ توڑ مکے برسانا شروع کردیئے اور انہیں سنبھالنے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا، پہلے رائونڈ ختم ہونے میں چند لمحے باقی تھے کے ایک زور دار مکا کریم غفوری پر منہ پر لگا جس کے بعد وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور رنگ میں گر پڑے، ریفری نے فوری طور پر مقابلہ روک کر مائیکل کونلن کو فاتح قرار دیدیا، یہ مائیکل کونلن کی انیس مقابلوں میں 18 ویں جیت تھی جبکہ رواں برس یہ ان کی دوسری بڑی کامیابی ہے رواں برس اگست میں انہوں نے میگویل ماریگا کو شکست سے دوچار کیا تھا تاہم مارچ میں انہیں انگلینڈ کے باکسر لی ووڈ کے ہاتھوں ورلڈ ٹائٹل مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔