قطر میں جاری ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دی۔ مراکش کے یوسف نصیری نے 42 ویں منٹ میں گول اسکور کیا جبکہ پرتگال کی ٹیم نے کئی گول مس کیے۔رونالڈو میچ کے دوسرے ہاف میں میدان میں آئے اور گول کیلئے کئی کوششیں کی تاہم وہ رائیگاں گئیں۔رونالڈو میچ ختم ہوتیہی روتے ہوئے گرانڈ سے روانہ ہوئے۔ رونالڈو کی رونے کی ویڈیو نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے رونالڈ کے رونے پر طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں۔