میکسیکو کے باکسر البرٹو نے برطانوی باکسر وارنگٹن کو شکست دیدی

برطانوی باکسر جوش وارنگٹن کو میکسیکو کے باکسر البرٹو لوپیز نے پوائنٹس پر شکست دیکر آئی بی ایف فیڈرویٹ کے عالمی اعزاز سے محروم کردیا ہے، 32 سالہ وارنگٹن نے یہ اعزاز رواں سال مارچ میں جیتا تھا اور وہ توقع کر رہے تھے کہ وہ با آسانی میکسیکو کے باکسر کو شکست دیکر اپنے اعزاز کا دفاع کرلینگے تاہم 29 سالہ البرٹو لوپیز نے شاندار مکے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان یک امیدوں پر پانی پھیر دیا، اس شکست کے بعد اب جوش وارنگٹن کا مستقبل کیا ہوگا اس کے بارے میں کچھ بھی واضح نہیں ہے کیونکہ جیتنے کی صورت میں ان پاس مستقبل میں بڑے مقابلے تھے مگر شکست نے انہیں بہت پیچھے دھکیل دیا ہے

 

یہ ان کے باکسنگ کیریئر کی دوسری ناکامی ہے، اپنی ناکامی کے بعد وارنگٹن کا کہنا تھا کہ مجھے مقابلے کے آغاز سے ہی احساس ہو گیا تھا کہ البرٹو سخت حریف ہے اور آخری رائونڈز میں میں بالکل بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کرسکا ان کا کہنا تھا کہ اپنے مستقبل میں کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا اپنی ٹیم اور کوچنگ سٹاف کے ساتھ بیٹھ کر اس حوالے سے کوئی فیصلہ کروں گا۔

تعارف: newseditor