بگ بیش لیگ کے افتتاحی میچ میں سڈنی تھنڈرز کی جیت

بگ بیش لیگ 2022 کے افتتاحی میچ میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن سٹارز کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔کینبرا میں کھیلے گئے بی بی ایل کے پہلے میچ میں سڈنی تھنڈر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میلبورن سٹارز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔میلبورن سٹارز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوررز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے، نک لارکن 25 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جو برنز نے 18 اور جو کلارک نے 11 رنز کی اننگ کھیلی، گرندر سندھو ، فضل الحق فاروقی اور ڈینیل سیمز نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

 

ہدف کے تعاقب میں سڈنی تھنڈرز کے بیٹرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے تاہم 9 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر مکمل کیا، الیکسز روز 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جیسن سنگھا نے 24 رنز بنائے جبکہ گریندر سندھو 20 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، سٹارز کی جانب سے نیتھن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تعارف: newseditor