میسی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کے خلاف گول کرکے میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔لیونل میسی ورلڈ کپ مقابلوں میں ارجنٹائن کی جانب سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔میسی کے ورلڈکپ مقابلوں میں گولز کی تعداد 11 ہوگئی ہے، اس سے قبل یہ اعزاز گیبریل بیٹسٹوٹا کے پاس تھا، انہوں نے ارجنٹائن کی جانب سے ورلڈکپ مقابلوں میں 10 گول کیے تھے۔اس کے علاوہ میسی نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنیکا ریکارڈ برابر کر دیا، میسی فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن کے لیے 25 بار کھیلے، اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے لوتھر میتھاس کے پاس تھا۔لیونل میسی پانچویں مرتبہ ورلڈکپ میں کھیل رہے ہیں، ان کے پاس ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ہوگا۔

error: Content is protected !!