پاکستان کے راشد نسیم نے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کے مارشل آرٹس راشد نسیم نے نن چکو کے ساتھ سب سے زیادہ تیزی سے بوتل کیپ کھولنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔راشد نسیم نے چین کے یوئی ہائی چوان کو شکست دے کر مجموعی طور پر 82 واں ریکارڈ قائم کیا۔دنیا میں سب سے زیادہ مارشل آرٹس کیٹیگری میں ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں صرف 8.79 سیکنڈ میں 10 پانی کی بوتلوں کو کھول کرورلڈ ریکارڈقائم کیا۔

 

اس سے قبل نن چکو کے ساتھ 10 نیو اینڈ سیلڈ بوتلوں کے ڈھکن کھولنے کا ریکارڈ چین کےYue Haichuan یوئی ہائی چوان کے پاس تھا جنہوں نے 11.85 سیکنڈ میں سب سے زیادہ بوتلوں کو کھولنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔راشد نسیم نے یہ ریکارڈ گنیز آف ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے موقع پر بنایا ہے، اس سے قبل وہ چین کے کھلاڑیو ں کو 3 مرتبہ ہرا چکے ہیں اور اپنے 100 ریکارڈ مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ راشد نسیم کو حکومتی سرپرستی حاصل نہیں ہے وہ یہ تمام ریکارڈ اپنی مدد آپ کے تحت بنا رہے ہیں۔

تعارف: newseditor