پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر فیکا بورڈ میں انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر مقرر ہو گئیں۔فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے تقرری کا اعلان کرتے ہوئے ثنا میر کو 11 رکنی فیکا بورڈ میں شامل کرلیا۔فیکا کا کہنا ہے کہ فیکا کی سنیئر لیڈرشپ میں دوسری دو خواتین لیزا اسٹالیکر اور سیسیلیا جوئس شامل ہیں۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ثنا میر نے کہا کہ فیکا میں شمولیت پر بہت خوش ہوں، میرے لیے یہ اعزاز ہے۔فیکا ایگزیکٹو چیئرمن ہیتھ ملز کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ ثنا میر جیسی شخصیت فیکا بورڈ میں شامل ہوئی ہیں۔صدر فیکا لیزا اسٹالیکر کا کہنا ہے کہ ثنا میر کا تجربہ اور ورلڈ گیم میں ان موجودگی فیکا بورڈ کا اثاثہ ہے۔