کراچی ٹیسٹ، انگلینڈکی جانب سے ریحان احمد ڈیبیو کرینگے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج سے کراچی میں شروع ہونے والے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی جائے گی اور اٹھارہ سالہ سپنر ریحان احمد کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں شامل کیا جائے گا، ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے کم عمر ترین کرکٹر بن جائینگے، ریحان احمد کو راولپنڈی اور ملتان ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں شامل تو نہیں کیا گیا تاہم وہ دونوں ٹیسٹ میچوں میں متبادل کھلاڑی کے طور پر فیلڈنگ کیلئے آتے رہے ہیں

 

راولپنڈی کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جب بائیں ہاتھ کے سپنر جیک لیچ وائرل انفکیشن کی وجہ سے بیمار تھے تو امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ ریحان احمد پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرینگے تاہم جیک لیچ کے مکمل فٹ ہونے کے بعد وہ ڈیبیو نہ کرسکے، ادھر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹیم ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں ریحان احمد کی شمولیت کے بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

تعارف: newseditor