کراچی ٹیسٹ کیلئے شان مسعود، سرفراز کو ٹیم میں شامل کریں، آفریدی

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں محمد رضوان کو آرام دے کر سرفراز اور شان مسعود کو موقع دینا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے رضوان کی بیٹنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی سنا ہے کہ رضوان نے کئی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بطور اوپنر کھیلنے کی خواہش کااظہار کیا ہے جس کے لیے میرا خیال ہے کہ ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں محمد رضوان کو موقع دیا گیا ہے جب کہ ہوتا یہ ہے کہ اگر اوپنر نہ ہو تو تیسرے نمبر والا کھلاڑی بطور اوپنر اوپننگ کرتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پلیئر پاور ہوتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جب کوئی کھلاڑی پرفارمنس دیتا رہتا ہے تو وہ سپر سٹار بن جاتا ہے اور پھر وہ اپنی بات منوانا شروع کردیتا ہے کہ میں یہاں نہیں یہاں کھیلوں گا، ایسی صورتحال میں کوچ کا کردار بہت اہم ہے کہ وہ کسی کھلاڑی کو منفرد لے کر چلنا چاہتا ہے یا پھر بطور ٹیم پلیئر، لیکن میرا خیال ہے کہ فیصلہ وہ ہونا چاہیے جو ٹیم کیلئے بہتر ہو، کسی کی فیور میں کوئی فیصلہ نہیں ہونا چاہیے،کسی بھی بلے باز کی ناکامی کا سوال بیٹنگ کوچ سے ہی کیا جائے گا۔سابق کپتان نے مشورہ دیا کہ میں پہلے بھی یہ کہہ چکا ہوں اور اب بھی یہی مشورہ دوں گا کہ رضوان کے بجائے کسی دوسرے لڑکے کو چانس دیا جائے، یہ نہیں کہتا کہ رضوان کو ٹیسٹ سے ڈراپ کریں، مشورہ یہ ہے کہ رضوان کو ریسٹ لازمی کروایا جائے، پاکستان ٹیسٹ سیریز ہار چکا ہے لہذا کراچی ٹیسٹ میں سرفراز اور شان مسعود کو چانس ملنا چاہیے۔

error: Content is protected !!