کوشش ہے سیریز کا اختتام جیت کیساتھ کریں، بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پلان اور پلئنگ الیون کے بارے میں گفتگو کی ہے۔نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اظہر علی کو شاندار کیریر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اظہر علی نے پاکستان کے لیے کافی پرفارمنسس دی ہیں، اظہر علی نے آغاز میں ہمیں بہت سپورٹ کیا۔کراچی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا ابھی پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا، میچ سے قبل فیصلہ کریں گے، امام الحق کل کا میچ نہیں کھیلیں گے، ہمیں زیادہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے انجریز ہو رہی ہیں کیونکہ زیادہ میچز کی وجہ سے آرام کا وقت نہیں مل رہا لیکن انجریز بھی گیم کا حصہ ہیں۔ان کا کہنا تھا انجریز کی وجہ سے ہم میچز نہیں جیت پا رہے

 

ہم میچ فنش نہیں کرپارہے جس کا دکھ ہے، کوشش یہی ہے کہ بیسٹ الیون کھلائیں اور سیریز کا جیت کے ساتھ اختتام کریں۔کراچی ٹیسٹ کے پلان کے حوالے سے کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا ہمارا پلان سیدھا سا ہے کہ ہم اپنے طریقے سے کھیلیں گے، ہمارا کام ہے اپنے پلان کے مطابق کھیلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی وکٹ جیسی ہوتی ہے ویسی ہی ہے، نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ خشک ہے، پہلے جو غلطیاں کیں اس کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیسٹ کرکٹ میں آپ سیشن کے حساب سے کھیلتے ہیں، آپ ہر وقت ایک جیسا نہیں کھیل سکتے۔

error: Content is protected !!