سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر شین وارن کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ شین وارن کو خراج عقیدت باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز پیش کیا جائے گا۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے مابین دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کرکٹ فینز کو فلاپی ہیٹ پہن کر میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم آنے کی درخواست کی گئی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ میلبرن میں پلے بڑھے شین وارن کے لیے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی خصوصی اہمیت تھی، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہلے روز میچ سے قبل تقریب میں فلاپی ہیٹ پہن کر شریک ہوں گی۔آسٹریلوی کرکٹ کا کہنا ہے کہ شین وارن کی کیپ نمبر 350 کو اسکوائر کی طرف پینٹ کیا جائے گا، باکسنگ ڈے کے دوران 3 بج کر 50 منٹ پر بڑی اسکرین پر شین وارن کی گرافک دکھائی بجائے گی۔واضح رہے کہ لیجنڈری لیگ اسپنر رواں برس مارچ میں تھائی لینڈ میں چھٹیوں کے دوران دل کا دورہ پڑ نے سے انتقال کر گئے تھے۔