بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لبو شین پہلے نمبر پر برقرار ہیں جب کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں تیسرا نمبر آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ کا ہے اور آسٹریلیا کے ہی ٹریوس ہیڈ تین درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوئی ہے وہ پانچویں نمبر پر چلے گئے جب کہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس تین درجے ترقی کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئے اور ہیری بروک 12 درجے ترقی کے بعد 44 ویں نمبر پر آگئے۔بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے جب کہ رباڈا تیسرے نمبر پر ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بولر شاہین شاہ آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے۔اس کے علاوہ ٹیسٹ آل رائونڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

error: Content is protected !!