انگلش کرکٹ ٹیم وطن واپس روانہ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز اپنے اختتام کو پہنچنے کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم کراچی ایئرپورٹ سے وطن واپس روانہ ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو ہوٹل سے خصوصی حفاظتی انتظامات اور پروٹوکول میں کراچی ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے 13 کھلاڑی اور ایک آفیشل کراچی سے وطن واپس روانہ ہوئے۔انگلینڈ کے کھلاڑی کراچی سے پرواز ای کے 607 کے ذریعے رات 2 بج کر 50 منٹ پر دبئی کیلئے روانہ ہوئے جہاں سے وہ اپنے وطن پہنچیں گے۔واضح رہے کہ راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں کھیلے گئے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کیا تھا۔

تعارف: newseditor