نسیم شاہ نے اظہر علی سے پہلی ملاقات کی یادیں شیئر کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے حال میں ٹیسٹ کرکٹر سے ریٹائر ہونے والے اظہر علی کے ساتھ ہونے والی پہلی ملاقات کی یادیں شیئر کر دیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نسیم شاہ نے اظہر علی کے ساتھ لی گئی دو تصاویر شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں وہ اظہر علی کی ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر دونوں کرکٹر کی پہلی ملاقات کی ہے۔فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ اجو بھائی سے پہلی مرتبہ بطور مداح ملا تھا، میں خوش قسمت ہوں کہ ان کے ساتھ 3 سال کھیلا۔انہوں نے کہا کہ اظہر علی کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا ہے۔نسیم شاہ نے اظہر علی کو شاندار کیریئر پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو ہمیشہ کامیاب کرے۔واضح رہے کہ 16 دسمبر کو پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 37 سالہ اظہر علی نے کہا کہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!