شاہین آفریدی بابر اعظم کے حق میں بول پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کپتان بابر اعظم کے حق میں بول پڑے اور کہا کہ بابر اعظم ہمارا کپتان ہے اور رہے گا۔انگلینڈ کی ٹیم سے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد بابر اعظم کی کپتانی کے مستقبل پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ایسے میں ساتھی کھلاڑی شاہین آفریدی نے ان کے حق میں بیان جاری کردیا۔ بائیں ہاتھ کے بولر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بابر اعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اور پہچان ہے۔انہوں نے ہیش ٹیگ سوچنا بھی منع ہے کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارا کپتان ہے اور رہے گا۔ اور کچھ سوچنا بھی منع ہے۔شاہین آفریدی نے مداحوں سے درخواست کی کہ اس ٹیم کو سپورٹ کریں یہی ٹیم ہمیں جتائے گی۔ کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔

تعارف: newseditor