نیوزی لینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے سولہ رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق سکواڈ میں خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر سے تعلق رکھنے والے مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، کامران غلام ابھی تک پاکستان کی جانب سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے ہیں، رواں سال قائد اعظم ٹرافی میں ان کی کارکردگی شاندار رہی تھی جس پر انہیں سولہ رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، سلیکٹرز نے فاسٹ بائولر حسن علی کو بھی ٹیم میں واپس طلب کرلیاہے

 

کامران غلام کو اظہر علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جنہوںنے انگلینڈ کیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، ان فٹ حارث رئوف کو سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، اعلان کردہ سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا، بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور محمد زاہد۔

تعارف: newseditor