وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ 2019 کا آئین منسوخ کر کے 2014 کا آئین بحال کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی سمری منظور کرتے ہوئے پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری منظور کی۔کمیٹی پی سی بی آئین 2014 کے تحت ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرے گی، کمیٹی 120 روز کے اندر نئے چیئرمین اور ممبران کا انتخاب کرے گی۔چھ کرکٹ ایسویس ایشنز کا نظام ختم کرتے ہوئے بورڈ کے سی ای او کا عہدہ ختم بھی کردیا گیا ہے، تمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بحال کردیا گیا ہے، مینجمنٹ کمیٹی کرکٹ بورڈ کے تمام اختیارات استعمال کرے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف شہباز شریف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے 14 رکنی کمیٹی قائم بھی کی ہے۔