لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کا تیسرا ایڈیشن ملک کی معیشت کو بحال کرنے میں مدد دے گا اور اس سے ملک میں بین الاقوامی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ان خیالات کا اظہار دفاعی چیمپئنز جافنا کنگزکے کپتان، تھیسارا پریرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا سری لنکا کوکرکٹ ورثے میں ملی ہے ہمیں جنون کی حد تک اس سے لگاو ہے اور یہ ہمارے لئے قابل فخر ہے ا س لئے ہماری ہمیشہ یہی خواہش رہی کہ سری لنکا کرکٹ کے تمام ٹورنمنٹ ملک میں ہوں لنکا پریمئر لیگ کا انعقادرواں برس اگست میں ہونا تھا لیکن معاشی و ملکی صورتحال کی وجہ سے تاخیر ہوئی لیکن ایل پی ایل کے تیسرے ایڈیشن سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی اور ٹورازم میں اضافہ ہوگا جو خوش آئند ہے ۔
تھیسارا پریرا نے مزید کہاکہ شائقین بڑی تعداد میں میچ دیکھنے اسٹیڈیم آ رہے ہیں، یہ جو انوں کی کھیل سے محبت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں تاکہ شائقین لطف اندوز ہوں اور مسکراتے ہوئے گھر واپس جائیں۔ایل پی ایل 2022 کے مثبت اثرات پر بات کرتے ہوئے، انیل موہن، آئی پی جی اسپورٹس کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرنے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایل پی ایل کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں تاکہ دنیا میں اس کا مثبت تشخص قائم ہو تاکہ شائقین کرکٹ زیادہ سے زیادہ میچز دیکھنے کے لئے آئیں کرکٹ کے فروغ سے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی جس سے معیشت مستحکم ہو گی اور ملک میں ٹورازم میں اضافہ ہوگا۔
تھیسارا پریرا نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایل پی ایل ملک میں نوجوان اور نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے میں بہت مددگار ہے اور سری لنکا کے نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوںکو پیش کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو سری لنکا کی قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کا موقع میسر آئے گا واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کا تیسرا ایڈیشن سری لنکا میں جاری ہے اور سابقہ دو ایڈیشن کی فاتح جافنا کنگز اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے لنکا پریمئر لیگ کا فائنل تئیس دسمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا