پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کہا ہے کہ فی الحال میں اس کمیٹی میں شرکت نہیں کرسکوں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثنا میر نے لکھا کہ پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل کیا جانا عزت کی بات ہے لیکن فی الحال میں اس میں حصہ نہیں ڈال سکوں گی۔ثنا میر نے اپنے پیغام میں وجہ بتائی کہ وہ فیکا میں اور کمنٹری کے ذریعے اپنا حصہ ڈالنا چاہتی ہیں۔ثنا میر نے لکھا کہ تمام فیصلہ کرنے والوں اور دنیا بھر سے مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے 14 رکنی کمیٹی بنائی تھی جس میں ثنا میر کا نام بھی شامل تھا۔