مراکش فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی مائوں کو شاہی خراج تحسین

قطر میں ہوئے فیفا ورلڈکپ میں زبردست کارکردگی کے بعد مراکش کی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ دارالحکومت رباط میں ہزاروں مداح جمع ہوئے اور ٹیم کی آمد پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔کھلاڑی اپنی ماں کے ہمراہ شاہی محل پہنچے جہاں مراکش کے شاہ ششم نے استقبال کیا۔فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچ کو اعزازات سے نوازا۔کھلاڑیوں کی ماں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور اپنے بچوں میں حب الوطنی، قربانی اور قومی وابستگی کی اقدار پیدا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

تعارف: newseditor