برصغیر میں آکر کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، ٹم سائوتھی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم سائوتھی کا کہنا ہے کہ برصغیر کی کنڈیشن مختلف ہوتی ہیں لیکن ہم نے پلان بنایا ہے، اچھی کرکٹ ہوگی۔ ٹم سائوتھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں آکر کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، انگلینڈ نے یہاں زبردست کرکٹ کھیلی تھی اور ہم وہ کرکٹ کھیلیں گے جو ہمیں سوٹ کریگی۔پریس کانفرنس میں ٹم سائوتھی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹف سیریز کے بعد پاکستان کم بیک کی کوشش کرے گا، یہاں کی کنڈیشنز میں سپن کے ساتھ فاسٹ بولنگ کو بھی مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی فائنل الیون کا فیصلہ نہیں کیا، صبح کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

تعارف: newseditor