آسڑیلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے برسبین میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسڑیلیا کی ٹیم کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے سکور 189 تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 45 رنز بنا لئے ہیں اور اسے پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 144 رنز درکار ہیں جبکہ وکٹ پر اپنا 100واں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر 32 اور مارنس لبوشین 5 رنز کے ساتھ موجود ہیں، عثمان خواجہ ایک سکور بنانے کے بعد ربادا کا شکار بن گئے، قبل ازیں آسڑیلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوئی اور پوری ٹیم 189 رنز پر پویلین پہنچ گئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ویرین 52 اور مارکو جانسین 59 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے کپتان ڈین ایلگر نے 26 رنز بنائے، آسڑیلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے پانچ، مچل سٹارک نے دو جبکہ سکاٹ بولینڈ اور نتھن لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔