پاکستان کپ، سنٹرل سدرن پنجاب کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی

کراچی میں جاری پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے سدرن پنجاب کی ٹیم کو 82 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی پوری ٹیم 49.2 اوور زمیں 231 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، محمد فیضان نے آٹھ، احمد شہزاد صفر، جنید علی 23، طیب طاہر 58، قاسم اکرم 9، ظفر گوہر 37، عامر یامین ایک، عرفان خان 32 ، بلاول بھٹی 51 ناٹ آئوٹ، اسامہ میر ایک، محمد علی دو رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے

 

سدرن کی جانب سے حسن خان، فیصل اکرم اور شیرون سیراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جواب میں سدرن کی پوری ٹیم 32.1 اوورز میں 149 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی اور میچ 82 رنز سے ہار گئی ، سدرن پنجاب کی جانب سے محمد شہزاد نے آٹھ، شیرون سیراج نے چھ، عثمان صلاح الدین نے سولہ، یوسف بابر نے اٹھائیس، محمد عمیر نے بیس، عرفان منہاس نے 39، حسن خان نے نو ، حسن ماجد نے صفر، محمد الیاس نے پندرہ اور فیصل اکرم نے تین رنز ناٹ آئوٹ بنائے، پانچ رنز فاضل کے تھے، سنٹرل پنجاب کی جانب سے اسامہ میر نے پانچ، عامر یامین اور ظفر گوہر نے دو دو جبکہ بلاول بھٹی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor