ویرات کوہلی گزشتہ 20 ٹیسٹ اننگز میں ایک نصف سنچری سکور کرسکے

 

سابق بھارتی کپتان اور سٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا۔ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں روٹھی فارم کو منانے میں ناکام رہے ہیں، آسٹریلیا سے جاری ہوم سیریز میں بھی ویرات کوہلی اب تک 13، 22، 20، 44 اور 12 رنز بنا پائے، وہ گزشتہ 20 اننگز میں صرف ایک ففٹی ہی بنا سکے ہیں۔

 

 

 

بنگلہ دیش کیخلاف انہوں نے 1، 24، 19 ناٹ آٹ اور 1، انگلینڈ کیخلاف 20 اور 11، سری لنکا کیخلاف 13، 23 اور 45 ، جنوبی افریقہ سے میچز میں 29، 79، 18، 35 بنائے، نیوزی لینڈ کیخلاف 36 اور صفر ان کی کارکردگی رہی ہے۔

تعارف: newseditor