قومی ٹین پن بالنگ چپمئن شپ 8مارچ سے شروع ہو گی

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ٹین پن بالنگ چپمئن شپ 8مارچ سے لیزر سٹی بالنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ ہونگے۔

 

 

گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔چمپئن شپ کے افتتاحی روز 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن ہے اس مناسبت سے افتتاحی روز خواتین کے مقابلے منعقد ہونگے۔جس میں سو سے زائد خواتین حصہ لیں گی۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور چمپئن شپ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف (مینز اینڈ ویمنز)اور میڈیا کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 11 مارچ کو اور فائنل 12 مارچ کو منعقد ہونگے۔ چمپئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 12 مارچ کو ہوگی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!