پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر اورچیئرمین ڈسپلنری کمیٹی ایشیا ء اورسیکرٹری کے پی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن طارق پرویز نے اعلان کیا ہے کہ جونیئر مسٹر پاکستان مسٹر پاکستان مینز فزیک اور ماسٹرز کے مقابلے 11 مارچ بروز ہفتہ پشاور میں منعقد ہوں گے جبکہ نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ2023 کا انعقاد اورپہلی مرتبہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے فٹنس چیلنج پاکستان کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے
ان مقابلوں میں چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد‘ گلگت بلتستان‘پاکستان آرمی‘ پاکستان واپڈا‘ریلوے‘ پولیس اور ایچ ای سی کے 200 سے زائد تن ساز شرکت کریں گے جونیئر پاکستان کیلئے 5 کیٹگریز ہوں گی۔قومی مقابلے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی زیر نگرانی اور خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ہو ں گے‘ طارق پرویز نے کہا کہ1952 سے لیکر آج تک جتنے بھی مسٹر پاکستان کے مقابلے ہوئے وہ ہماری فیڈریشن کی زیر نگرانی ہوئے‘ ہماری فیڈریشن کا الحاق1952 سے انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ فیڈریشن(IFBB) اور پاکستان اولمپک سے ہے جبکہIFBB کا الحاق اولمپک کمیٹی آف ایشیااو سی اے سے ہے اور آج تک1952 سے لیکر جتنے بھی مسٹر پاکستان بنے وہ ہماری فیڈریشن کے بنے اسی کے علاوہ اور کوئی تصدیق شدہ تنظیم نہیں
انہوں نے کہا کہ مسٹر پاکستا ن کے مقابلوں میں ٹائٹل لینے والے کھلاڑیوں کو مسٹر ایشیا کے مقابلوں میں شرکت کا موقع دیا جائے گاجو 25 اگست کو لبنان کے شہر بیروت میں ہو رہے ہیں۔ ان قومی مقابلوں کاشاندار انداز میں انعقاد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن پشاور میں 2004,2007,2015, 2016, 2019,2022 کے قومی مقابلوں کا انعقاد کروا چکی ہے جبکہ2023 کے مقابلے بھی پشاور میں منعقد ہو رہے ہیں جو کے پی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔