پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل

پاکستان  اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے شیڈول میں معمولی ردو بدل کیا ہے۔ شیڈول میں تبدیلی دونوں بورڈز نے باہمی رضامندی سے کی ہے۔اب پاکستان افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 مارچ سے شروع ہو گی۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اور  تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 مارچ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

 

 

اس سے پہلے میچز 25 ،27 اور 29 مارچ کو کھیلے جانے تھے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیریز کے شیڈول میں ردو بدل ہاک آئی ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث کرنا پڑا۔

error: Content is protected !!